Main Menu

پی ایس ایل چہارم: شاہد آفریدی پلاٹینم کیٹیگری سے خارج

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کیلئے تمام چھ ٹیموں نے برقرار رکھے گئے کھلاڑیوں کی فہرست جاری کر دی ہے۔
اسلام یونائیٹڈ نے لیوک رونچی ،شاداب خان اور فہیم اشرف کو پلاٹینم کیٹگری میں برقرار رکھا ہے۔جبکہ محمد حفیظ ڈرافٹنگ میں دستیاب ہوں گے۔پشاور زلمی نے وہاب ریاض اور حسن علی کو پلاٹینم کیٹیگری میں رکھا ہے۔ ڈیرن سیمی ،کامران اکمل ڈائمنڈ کیٹیگری میں شامل ہیں۔

کراچی کنگز نے محمد عامر،بابر اعظم اور کولن منرو کو پلاٹینم کیٹیگری میں برقرار رکھا ہے۔جبکہ شاہد آفریدی پلاٹینم کیٹیگری میں شامل نہیں کئے گئے۔

سرفراز احمد اور سنیل نارائن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پلاٹینم کیٹیگری کے کھلاڑی ہوں گے۔جبکہ لاہور قلندرزنے فخر زمان کوپلاٹینم میں برقرار رکھا۔پی ایس ایل فور کی چھٹی ٹیم کیلئے شعیب ملک پلاٹینم کیٹیگری کا حصہ ہوں گے۔
میگا ایونٹ کے چوتھے ایڈیشن کے لئے ڈرافٹنگ 20نومبر کو اسلام آباد میں ہو گی۔ایونٹ کا آغاز آئندہ برس چودہ فروری کو ہوگا اورفائنل سمیت آٹھ لیگ میچز لاہور اور کراچی میں کھیلے جائیں گے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*