Main Menu

پی ایس ایل چہارم: مصباح الحق پشاور زلمی کاحصہ ، ڈی ویلیئر قلندر بن گئے

پی ایس ایل 4 کی ڈرافٹنگ کا مرحلہ مکمل ہو گیا ۔ اسلام آباد میں ہونے والی تقریب میں پاکستان سپر لیگ کی 6 فرنچائزز نے 633 ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں میں سے اپنی اپنی ٹیم کیلئے ناموں کا انتخاب کیا۔ جنوبی افریقہ کے سٹار کھلاڑی اے بی ڈی ولیئرز لاہور قلندرز کی نمائندگی کریں گے۔لاہور قلندر سے فخر زمان بھی کھیلیں گے۔
شاہد آفریدی پی ایس ایل کی چھٹی میں شامل ہوگئے تاہم پہلے تین سیزن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ رہنے والے مصباح الحق پشاور زلمی کا حصہ ہونگے۔
ایونٹ کا آغاز آئندہ برس چودہ فروری کو ہوگا اورفائنل سمیت آٹھ لیگ میچز لاہور اور کراچی میں کھیلے جائیں گے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*