Main Menu

شاہینوں نے کیویز سے ابوظہبی ٹیسٹ کی ہار کا حساب چکتا کردیا۔۔۔

لاہور(جیت پاکستان)شاہینوں نے کیویز کو دوسرے ٹیسٹ میں دبوچ لیا۔۔۔ یاسر شاہ کی تباہ کن بولنگ گرین کیپس کا مین ہتھیار ثابت ہوئی۔۔۔ تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل  سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی۔۔۔

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ایک اننگز اور 16 رنز سے شکست دے کر ابوظہبی ٹیسٹ کا حساب برابر کردیا۔۔۔ پاکستان کے 418رنز کے جواب میں کیویز اپنی  پہلی اننگز میں 90 جبکہ دوسری اننگز میں 312رنز پر ڈھیر ہوگئے۔۔۔

راس ٹیلر کی 82، ہنری نکلز 77 اور لیتھم کی 50رنز کی اننگز بھی نیوزی لینڈ کو شکست سے نہ بچا سکی۔۔۔

یاسر شاہ نے ایک مرتبہ پھر تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا جبکہ حسن علی بھی تین اہم وکٹیں اڑانے میں کامیاب رہے۔۔۔

یاسر شاہ نے میچ میں 184 رنز کے عوض 14 وکٹیں حاصل کیں اور اس کارکردگی پر انہیں ‘مین آف دی میچ’ کے اعزاز سے نوازا گیا۔

سیریز کا فیصلہ کن میچ 3دسمبر کو ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*

Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164