Main Menu

دورہ جنوبی افریقا: تین اہم کرکٹرز آوٹ ایک کے ان ہونے کا امکان

جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے لیے پاکستان کے تین اہم کھلاڑی آوٹ  جبکہ فاسٹ بولرمحمد عامر کی واپسی کا امکان ہے ۔۔۔ ان فٹ کھلاڑیوں کی سکواڈ میں شمولیت فٹنس سے مشروط ہے۔۔۔ ٹیم کا باقاعدہ اعلان اگلے ہفتے متوقع ہے۔۔۔

پی سی بی سلیکشن کمیٹی نے دورہ جنوبی افریقا کے لیے ٹیم کی تشکیل پر مشاورت شروع کردی ۔۔۔ تاہم تین اہم کھلاڑی ان فٹ ہونے سے سلیکٹرز کو مشکلات کا سامنا ہے۔۔۔

تیز اور باونسی وکٹوں پر کٹ اور پل کی مدد سے رنز بنانے والے اوپنر فخرزمان گھٹنے کی انجری کے باعث  ٹیم سے باہر ہیں۔۔۔۔

اسپن باولنگ سے بلے بازوں کو گھمانے والے  شاداب خان گرون انجری کا شکار ہیں۔۔۔

فاسٹ باولر محمد عباس  بھی کندھے پر چوٹ کے سبب ان فٹ ہوگئے ہیں تاہم سلیکٹر ان کی جلد صحت یابی کے لئے پرامید ہیں۔۔۔

ذرائع کے مطابق فاسٹ بولر محمد عامر کو بلال آصف کی جگہ اہم ٹور میں موقع دینے پر غور کیا جارہا ہے ۔۔۔

پاکستانی ٹیم جنوبی افریقا کے خلاف 3 ٹیسٹ، 5 ون ڈے اور 3 ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی، پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے شیڈول ہے۔۔۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*

Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164