Main Menu

ہاکی چمپئن شپ میں ناقص حکمت عملی،خواتین کھلاڑی انجری کا شکار ہونے لگیں

لاہور (سپورٹس رپورٹر) قومی خواتین ہاکی چیمپئن شپ کے غلط ڈراز اور میچز کے دوران وقفہ نہ ہونے کے باعث کھلاڑیوں کی بڑی تعداد انجریز کا شکار ہوگئی۔ پی ایچ ایف کے زیر اہتمام منعقدہ ایونٹ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ قومی چیمپئن شپ کے دوران نہ تو کوئی آرام کا دن رکھا گیا اور ٹیموں کو لگاتار چار چار میچ کھیلنا پڑے جس سے کھلاڑی انجری کاشکار ہوکر اہم میچز سے آؤٹ ہوگئیں۔ایونٹ میں شریک ہائر ایجوکیشن کی ٹیم لگاتار پانچ میچز کھیلنے کے باعث انجریز کی ٹیم انجری لسٹ میں سرفہرست ہے۔ زخموں سے چور ٹیم کو لگاتار چھٹے روز سیمی فائنل بھی کھیلنا پڑا جس سے ٹیم کی کارکردگی بری طرح متاثر ہوئی۔اس کے علاوہ ریلوے کی ٹیم کو چھ روز میں پانچ آرمی کی ٹیم کوبھی چھ روز میں پانچ میچز کھیلنا پڑے جبکہ دفاعی چیمپئن واپڈا کو نسبت آ سان ڈراز دیتے ہوئے چھ روز میں چار میچز کھلائے گئے۔ ایونٹ میں شریک ٹیموں نے ابتدا ہی میں ڈراز کو غیر جانبدارانہ قرار دیا تھا لیکن خواتین عہدیداروں کے کان پر جوں تک نہ رینگی اور انہوں نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈراز کو برقرار رکھا۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*