Main Menu

قومی خواتین ہاکی چمپئن شپ،پنجاب آرمی کو ہرا کر فائنل میں

لاہور( سپورٹس رپورٹر ) قومی خواتین ہاکی چیمپئن شپ میں پنجاب نے آرمی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شوٹ آؤٹ پر شکست دے کر طویل عرصہ بعد فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں کھیلے جارہے ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں آرمی کی ٹیم کو فیورٹ قرار دیا جارہا تھا تاہم پنجاب کی پرعزم کھلاڑیوں نے اپنے شاندار کھیل سے ناممکن کو ممکن کردکھایا۔ میچ کا آغاز نہایت برق رفتاری سے ہوا اور پنجاب کی ٹیم مکمل طور پر حاوی رہی۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان اولمپئن محمد عثمان کی کوچنگ میں کھیلنے والی آرمی کی ٹیم کے پاس پنجاب کی کھلاڑیوں کے خطرناک حملوں کا کوئی جواب نہ تھا ۔ میچ کے پہلے تین کوارٹر میں پنجاب کی ٹیم کھیل پر پوری طرح چھائی رہی تاہم فاروڈز نے روایتی مسنگ کا مظاہرہ کیا۔ آخری کوارٹر میں آرمی کی ٹیم نے کم بیک کیا اورپنجاب کے گول پرکئی خطرناک حملے کئے لیکن گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔مقررہ وقت کے اختتام پر میچ بغیر کسی گول کے برابر تھا، فیصلہ کیلئے شوٹ آؤٹ پر گول کیپر کے عمدہ کھیل کی بدولت پنجاب نے دو ایک سے فتح اپنے نام کرلی۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*

Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164