Main Menu

لاہور پولو اوپن چیمپئن شپ: ٹیم ایٹین (18) کی ایف جی کو 9-5 سے شکست

لاہور (سپورٹس رپورٹر)لاہور پولو کلب کے زیراہتمام لاہور پولو اوپن چیمپئن شپ 2018ء کے اہم میچ میں ٹیم ایٹین (18) نے ایف جی پولو ٹیم کو 9-5 سے ہرا دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور پولو کلب میں لاہور اوپن پولو چیمپئن شپ کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں۔ اتوارکی چھٹی اور خوشگوار موسم کی وجہ سے فیملیز کی ایک بڑی تعداد گراؤنڈ میں موجود تھی۔ اس موقع پر لاہور پولو کلب کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبرز جواد جمیل ملک، عمر سعید نیازی، ثاقب خان خاکوانی، سیکرٹری کرنل (ر) شعیب آفتاب ،ممبرز اور تماشائیوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ ٹیم ایٹین (18) اور ایف جی پولو ٹیم کے درمیان دلچسپ میچ ٹیم ایٹین (18) نے جیت لیا۔ احمد علی ٹوانہ نے ٹیم ایٹین کی جیت میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے پانچ خوبصورت گول سکور کیے۔۔پہلے چکر میں ایف جی پولو ٹیم نے گول سکور کرکے برتری حاصل کرلی مگر پہلے ہی چکر میں ٹیم ایٹین (18)نے تین خوبصورت گول کرکے اپنی برتری کو مستحکم کرلیا۔ دوسرے چکر میں دونوں ٹیموں نے ایک ایک گول سکور کیا۔ تیسرے چکر میں ٹیم ایٹین (18) نے چار گول سکور کیے۔چوتھے چکر میں ٹیم ایٹین (18) نے ایک جبکہ ایف جی پولو کی ٹیم نے تین گول سکور کیے۔ اس طرح ٹیم ایٹین (18) نے میچ 9-5 سے جیت لیا۔احمد علی ٹوانہ کے پانچ گولز کے علاوہ ثاقب خان خاکوانی اور شاہنواز ایاز درانی نے دو دو گول سکور کیے۔ ہارنے والی ٹیم ایف جی پولو ٹیم کی طرف سے میر حذیفہ احمد نے دو، الوکیو ، شاہ شمیل عالم اور عباس مختار نے ایک ایک گول سکور کیا۔اب بروز منگل کو ٹورنامنٹ کا اہم میچ پی بی جی /ری ماؤنٹس اور اے او ایس پولو ٹیم کے درمیان ہوگا۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*

Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164