Main Menu

تیز گیند باز شاہین آفریدی نے ٹیسٹ ڈیبیو کرلیا

عمر محض 18 سال، لیکن کامیابیوں کی لسٹ کافی لمبی۔۔قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر’شاہین آفریدی’ اب اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کرنے جا رہے ہیں۔۔ محمد عباس کی انجری کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں شاہین آفریدی ایکشن میں نظر آئیں گے

شاہین آفریدی نےفرسٹ کلاس میں تباہ کن باؤلنگ کرکے کرکٹ کےمداحوں کو اپنی طرف متوجہ کیا۔۔ فرسٹ کلاس ڈیبیو کرتے ہوئے سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ قائم کیا اور پھر واپس مڑ کر نہیں دیکھا

شاہین آفریدی نے شاندار باؤلنگ کے ساتھ انڈر 19 ورلڈ کپ ، پاکستان سپر لیگ ، ٹی ٹونٹی اسکواڈ اور ون ڈے میں جگہ بنائی

گزشتہ ماہ نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں کلیاں اڑاتے ہوئےسب کو متاثر کیا اور مین آف دی سیریز قرار پائے،

شاہین آفریدی کا تعلق شاہد آفریدی کی طرح خیبر ایجنسی سے ہے، شاہین آفریدی صرف چار سال کے تھے جب ان کے بڑے بھائی ریاض آفریدی نے پاکستان کے لیے ٹیسٹ میچ کھیلا۔

شاہین آفریدی کو ٹیسٹ کیپ مل چکی ہے انہوں نے اب تک صرف تین فرسٹ کلاس میچز کھیلے ہیں ، سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے بھی تین فرسٹ کلاس کھیلنے کے بعد ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*

Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164