Main Menu

تیسرے ٹیسٹ کا پہلا دن شاہینوں کے نام

ابوظہبی ٹیسٹ کے پہلے روز شاہینوں نے 7 کیویز شکار کرلئے۔۔۔ کپتان ولیمسن کی ذمہ دارانہ بلے بازی کی بدولت نیوزی لینڈ بیٹنگ لائن کرنے کے بعد سنبھل گئی۔۔۔

نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ کے پہلے روز 7 وکٹوں کے نقصان پر 229 رنز بنا لیے۔۔۔

شیخ زید اسٹیڈیم میں جاری میچ میں کیوی اوپنرز نے 24 رنز کی شراکت قائم کی۔۔۔ ٹام لیتھم شاہین شاہ آفریدی کی ڈیبیو وکٹ ثابت ہوئے۔۔۔

اوپننگ بلے باز جیت راول 45، روس ٹیلر صفر اور ہینری نکولس ایک رن بنا کر یاسر شاہ کا شکار بنے۔۔۔۔

پانچویں وکٹ پر کپتان کین ولیمسن اور بی جے واٹلنگ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 104 رنز کی شراکت قائم کی۔۔۔

کین ولیم سن 89 رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر اسد شفیق کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے جب کہ بلال آصف نے گرینڈ ہوم کو 20 اور ٹم ساؤتھی کو دو رنز پر پویلین کی راہ دکھائی۔۔۔

بی جے واٹلنگ 42 اور سمر ویل 12 رنز کے ساتھ میچ کے دوسرے روز کھیل کا آغاز کریں گے۔۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*

Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164