Main Menu

آسٹریلین اوپن: اعصام الحق مردوں کے ڈبلز مقابلوں سے فارغ

پاکستان کے ٹینس سٹار اعصام الحق آسٹریلین اوپن کے مردوں کے جوڑی دار مقابلوں میں فاتحانہ آغاز کے بعد دوسرے راﺅنڈ کے میچ میں شکست کھا کر ڈبلز مقابلوں سے فارغ ہو گئے۔

آسٹریاکے جورگن ملزر کے ہمرا ہ کھیلتے ہوئے اعصام الحق دوسرے راﺅنڈ کا یہ مقابلہ سٹریٹ سیٹس میں چار چھ اور تین چھ سے ہار گئے۔ان کے مدِ مقابل امریکہ کے برین بیکر اور کروشیا کے نیکولا میکٹچ تھے۔

اس سے قبل پہلے راﺅنڈ کے میچ میں اعصام الحق اور ان کے آسٹریلیوی پارٹنر جرگن ملرز نے کروشیا کے میٹ پاوک اور آسٹریلیا کے الیگزینڈر کو سخت مقابلے کے بعد چھ۔چار دو۔چھ اور سات۔پانچ سے شکست دے کر دوسرے راﺅنڈ کے لیئے کوالیفائی کیا۔

چھتیس سالہ اعصام الحق آسٹریلین اوپن کے مردوں کے ڈبلز مقابلوں میں کبھی بھی تیسرے راﺅنڈ سے آگے نہیں بڑھ سکے ہیں۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*