Main Menu

پاکستان سپر لیگ3: لاہور قلندر کا الٹا سفر، مسلسل تیسری جیت مل گئی

پی ایس ایل میں بدھ کو کھیلے جانے والے میچ میں ٹورنامنٹ کی فیورٹ ٹیم کوئٹہ گلیڈیٹرکو پلے آف مرحلے سے فارغ ہونے والی ٹیم لاہور قلندر کے ہاتھوں 17 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

میچ کی نمایاں خصوصیت فخر زمان کی شاندار بیٹنگ تھی جنھوں نے 94 رنز کی عمدہ باری کھیلی تاہم وہ 6 رنز کی کمی کے باعث اپنی سینچری اسکور کرنے سے محروم رہے ۔

مسلسل ناکامیوں کے بعد لاہور قلندر کاالٹا سفر کامیابیوں سے مزین ہے لیکن یہ کامیابیاں درحقیقت ٹیم کے کسی کا م کی نہیں۔

لاہور قلندر کے 186 رنز کے جواب میں کوئٹہ گلیڈیٹرز کی اننگ 6وکٹوں پر 169 رنز تک محدود رہا ۔ لاہور قلندر نے پہلے کھیلتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز بنائے ۔

اوپنر فخر زمان نے صرف 50 گیندوں پر 9چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے 94 رنز کی جارحانہ اننگ کھیلی جبکہ گلریز صدف نے 4چوکوں اور 2چھکوں کی مدد سے 42 رنز اور سنیل نارائن نے 20رنز سکور کیئے ۔ انورعلی ، راحت علی ، میر حمزہ اور حسان خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

جواب میں کوئٹہ گلیڈیٹرز کی ٹیم نے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے ۔ جیسن رائے 36رنز کے ساتھ نمایاں بلے بازرہے ۔ لاہور قلندر کی طرف سے یاسر شاہ اور سنیل نارائن نے دودووکٹیں حاصل کیں ۔

جمعرات کو پشاور زلمی کا کراچی سے اہم میچ ہوگا۔اس روز پہلے دو درجوں پر براجمان اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آمنے سامنے ہو ں گے۔

جمعہ کو د و میچ کھیلے جائیں گے جو کہ پلے آف سے پہلے آخری مقابلے ہوں گے۔ پہلے میچ میں پشاور زلمی کا سامنا لاہور قلندر سے ہوگا اور دوسرے میچ کے لیئے اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے درمیان میدان لگے گا۔

پہلا پلے آف آٹھارہ مارچ کو دبئی میں ، دوسرا پلے آف بیس مارچ کو لاہور میںجبکہ تیسرا پلے آف بھی لاہور میں اکیس مارچ کو کھیلا جائے گا۔

فائنل پچیس مارچ کو کراچی میں ہوگا۔

 

 






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*